شمس آباد ۔7 ۔جولائی (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ شمس آباد سے لندن کے لئے آج فلائٹ روانہ ہوئی۔ کورونا کی دوسری لہر کے بعد فل
ائیٹس کو بند کردیا گیا تھا۔ لندن سے برٹیش ائیرویز فلائٹ کل شام آباد ایئرپورٹ پہنچی اور آج صبح برٹیش ایئرویز فلائٹ نمبر 121
BA-276
مسافرین کے ساتھ لندن کے لئے روانہ ہوئی،۔ دونوں ممالک کے درمیان فلائٹس کے آغاز کے ساتھ مسافرین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شمس آباد ایئرپورٹ میں کورونا کی گائیڈ لائنس پر عمل کرتے ہوئے مسافروں کو تمام سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔