حیدرآباد ۔ 19 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : دسہرا تہوار سیزن کے پیش نظر ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے ناندیڑ ۔ کاکی ناڈا ٹاون ، حیدرآباد ۔ کٹک اور یشونت پور ۔ بیدر کے درمیان مزید اسپیشل ٹرینس چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ حیدرآباد ۔ کٹک کے درمیان ٹرینس 24 اکٹوبر کو چلائی جائیں گی ۔ چنانچہ ٹرین نمبر 07165 ( حیدرآباد ۔ کٹک ) 24 اکٹوبر کو شام 8-10 بجے حیدرآباد سے روانہ ہوگی اور دوسرے روز شام 5-45 بجے کٹک پہنچے گی ۔ ٹرین نمبر 07166 ( کٹک ۔ حیدرآباد ) 25 اکٹوبر کو رات 11-30 بجے کٹک سے روانہ ہوگی اور دوسرے روز 9 بجے شب حیدرآباد پہنچے گی ۔ یہ ٹرینس دونوں سمتوں میں سکندرآباد ، نلگنڈہ ، مریال گوڑہ ، سٹیناپلی ، گنٹور ، وجئے واڑہ ، ایلورو ، راجمندری ، ساملکوٹ ، اناوارم ، انکاپلی ، دواڑہ ، سمہا چلم ، کوٹہ ولاسا ، وزیانگرم ، سریکاکلم روڈ ، پلاسا ، برہم پور ، خوردہ روڈ اور بھوبنیشور اسٹیشنس پر توقف کریں گی ۔۔