حیدرآباد : 2.25 لاکھ افراد نے نئے سال کو موقع پر میٹر ریل میں سفر کیا ۔

,

   

حیدرآباد : شہر میں نئے سال کے موقع پر یکم جنوری کے دن 2.25لاکھ افراد نے میٹر و ریل میں سفر کرکے ایک نیاریکارڈ قائم کیا ۔ حیدرآباد میٹروریل کے مینجنگ ڈائریکٹر این وی ایس ریڈی نے بتایا کہ نئے سال کے موقع پر تقریبا 2.25افرا د نے میٹرو کا سفر کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ میٹرو اسٹیشنس جن میں امیرپیٹ ، میاں پور ، ایل بی نگر ، اپل اور دیگر اسٹیشنس پر عوام کا ہجوم دیکھا گیا ۔

مسٹر ریڈی نے مزید بتایاکہ امیر پیٹ پر سب سے زیادہ عوام دیکھی گئی ۔ یہاں سے 36000مسافرین نے سفر کیا ۔