حیدرآبا: ٹریفک قواعدپر عمل کرنے والو ں کو ٹریفک پولیس کی جانب سے فلم کی مفت ٹکٹس

,

   

حیدرآباد: حیدرآبادٹریفک نے شہریو ں میں ٹریفک اور روڈ سیفٹی کے بارے میں شعور بیداری کے لئے او رسڑکوں کو مزید محفوظ بنانے کیلئے ایک نئے مثال کا آغاز کیا ہے۔ جو ٹرافک قواعد پر عمل آوری کرتا ہے او ر اسے کبھی ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے پر کی پاداش میں چالان نہیں کاٹا گیا ایسے شہریوں کوٹریفک پولیس کی جانب سے پی وی آر سنیما کے ٹکٹس مفت تقسیم کئے گئے۔

ان شہریو ں کو تہنیت پیش کرنے کیلئے بشیر باغ علاقہ میں ایک چھوٹی سی تقریب منعقد کی۔ اس موقع ایڈیشنل کمشنر آف پولیس برائے ٹریفک انیل کمار نے شرکا ء کو بتایا کہ حیدرآباد ٹریفک پولیس نے پی وی سنیما کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے یہ نئی پہل کا آغاز کیا ہے جس کیلئے پی وی آر سنیما نے آئیڈیل ڈرائیورس کو فلم کے ٹکٹس مفت پیش کئے۔ انہو ں نے بتایا کہ مسافرین کی حوصلہ افزائی او رسڑکوں پر سفر کے قواعد پر عمل کرنے کیلئے ان مسافرین کو پی وی آر ٹکٹس نے دو سو گفٹ کوپن دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ہر ماہ دو سو بہترین ڈرائیورس کو ا س طرح کے کوپن دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

YouTube video