حیدرآبادی اسپنر مدثر احمد کی رواں سیزن وکٹوں کی نصف سنچری

   

حیدرآباد ۔13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) پرانے شہر سے تعلق رکھنے والے نوجوان ابھرتے ہوئے آف اسپنرمحمد خواجہ مدثر احمد مقامی اورقومی سطح پر کرکٹ میدانوں میں ایک معروف نام ہے تاہم انہوں نے رواں سیزن حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن (ایچ سی اے) کے زیر اہتمام ٹورنمنٹ اے ڈویژن ٹورنمنٹ اور ناک آؤٹ انٹر کالج کے 14 میچوں کے دوران 50 سے زائد وکٹیں حاصل کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ مدثر انڈر19بولر ہیں جنھوں نے مذکورہ دونوں ٹورنمنٹ کے تحت گذشتہ چار ماہ کے دوران کھیلے گئے میچوں میں 51 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے انڈر 19 ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں میں اپنی جگہ پکی کرلی ہے۔ مدثر نے محمود سی سی لیگ ٹیم اور جھنوی ڈگری کالج سکندرآباد کی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک ہی سیزن میں 51 وکٹیں حاصل کرنے کا یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ انہوں نے اپنے کالج جھنوی ڈگری کالج ، سکندرآباد کے لئے ناک آؤٹ کرکٹ ٹورنمنٹ کے دوران انڈر 19 اسٹیٹ چمپیئن شپ تلنگانہ کا خطاب اپنی ٹیم کو جیتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم حیدرآباد میں سیمی فائنل اور فائنل میچوں کا انعقاد ایک عظیم الشان انداز میں کیا گیا تھا جس میں مدثر کی ٹیم نے فائنل میں کامیابی اور خطابی ٹرافی حاصل کی ۔ انہوں نے حال ہی میں محمود سی سی کی طرف سے کھیلتے ہوئے 8 وکٹیں بھی حاصل کیں