حیدرآباد ۔ 27 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد سٹی پولیس نے شہر کے نوجوانوں کے لیے ڈیسنٹ فنکشن ہال مہدی پٹنم میں جاب میلہ منعقد کیا ۔ سٹی کمشنر پولیس انجنی کمار نے پروگرام کا آغاز کیا جس میں چالیس کمپنیوں نے شرکت کی اور مختلف ملازمتوں کے لیے امیدواروں کے انٹرویو لیے گئے ۔ کامیاب امیدواروں کو آفر لیٹرس دئیے گئے باقی امیدواروں سے کہا گیا کہ وہ کمپنیوں میں دوسرے دور کے انٹرویو میں شرکت کریں ۔ انجنی کمار نے نوجوانوں سے کہا کہ جہاں انہیں کام ملے وہاں وہ سخت محنت کریں اور اپنا مقام بنائیں ۔۔