حیدرآباد سٹی پولیس کے نئے ٹیلیفون نمبرات بی ایس این ایل کی جگہ ایرٹیل کا انتخاب

   


حیدرآباد 12 ستمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد پولیس نے سیلولر سرویسس کیلئے طویل عرصہ سے استعمال کی جارہی BSNL کی جگہ Airtel کا انتخاب کیا اور محکمہ کے تمام اہم نمبرات تبدیل ہوجائیں گے۔ سرویس پروائیڈر کی تبدیلی کے سلسلہ میں سٹی پولیس اور ایرٹیل کے درمیان یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے جس کے نتیجہ میں موجودہ تمام نمبرات آج سے تبدیل ہوجائینگے۔ حیدرآباد پولیس نمبرات کی نئی سیریز 87126-60 اور 87126-61 سے شروع ہوگی۔ دونوں سیریز کے تحت آخری 3 ڈجٹ عوام کی سہولت کیلئے تبدیل کئے گئے ہیں اور نئے نمبرات کے ذریعہ عہدیداروں کی نشاندہی میں بھی سہولت ہوگی۔ موبائیل نمبرس کی نئی سیریز پر آج سے عمل آوری کا آغاز ہوچکا ہے تاہم ایمرجنسی کے تحت شہری 24 گھنٹے میں کسی بھی وقت 100 نمبر پر ڈائیل کرسکتے ہیں۔ نئی سیریز کے تحت پولیس کمشنر حیدرآباد کا نمبر 87126-60-001 رہے گا جبکہ ایڈیشنل کمشنر لاء اینڈ آرڈر 87126-60-002 پر دستیاب رہیں گے۔ ایڈیشنل کمشنر کرائم اینڈ ایس آئی ٹی، جوائنٹ کمشنر سی سی ایس ڈٹکٹیو ڈپارٹمنٹ، جوائنٹ کمشنر اسپیشل برانچ، جوائنٹ کمشنر اڈمنسٹریشن، جوائنٹ کمشنر ٹریفک، جوائنٹ کمشنر سی اے آر کے موبائیل نمبرس میں آخری عدد علی الترتیب 3 سے 8 رکھا گیا ہے۔ مین پولیس کنٹرول روم کے نمبرات 87126-60-000 ، 87126-61-000 جبکہ ٹریفک پولیس کنٹرول روم کا نمبر 87126-60-600 رہے گا۔ ر