حیدرآباد ‘ شاہین کے حفظ القرآن پلس کورس کا مرکز

   

تعلیم سے ناآشنا حفاظ کرام کے لئے انٹی گریٹیڈ کورس ۔ ڈاکٹر ایم اے قدیر
حیدرآباد۔23؍اکتوبر(پریس نوٹ) بانی شاہین گروپ ڈاکٹر عبدالقدیر جنہوں نے شاہین گروپ کے ذریعہ کرناٹک کے بعد دہلی، بہار اور اب حیدرآباد میں ایک نیا تعلیمی انقلاب لایا ہے۔ملک گیر سطح پر معروف’’ حفظ القُرآن پلس‘‘ کاچار سالہ انٹی گریٹیڈ کورس کا نیا برانچ اب حیدرآباد کے قریب واقع مسجدِ حسن ‘بالا نگر بنگلورو ہائی وے روڈ حیدرآباد تلنگانہ میں شروع ہوگیا ہے۔عصری تعلیم سے نابلد حفاظ کیلئے سنہری موقع ہے کہ حفاظ طلباء عصری تعلیم کے حصول کیلئے اس کورس میںداخلہ لے سکتے ہیں۔ حفاظ طلباء و طالبات عصری تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے شاہین ادارہ جات کی جانب سے ’’ حفظ اُلقُرآن پلس ‘‘ شروع کیا ہے ۔اس کورس کے ذریعے حفاظ طلباء عصری تعلیم سے مربوط ہوکر بہتر تعلیمی مُظاہرہ پیش کررہے ہیں۔ ڈاکٹر ایم اے قدیر بانی شاہین گروپ نے آج یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ شاہین محض ایک تعلیمی گروپ کا نام نہیں بلکہ ایک کلچر کا نام ہے۔ حفظ القُرآن پلس کے ملک بھر میںمُختلف مقامات پر 12مراکز باضابطہ چل رہے ہیں ۔ حیدرآباد اور اس کے اطراف و اکناف کے حفاظ طلباء و طالبات مذکورہ بالا کورس میں خواہش مند ہیں تو اس موبائیل نمبر 7337330849اور ٹول فری نمبر18001216235پر اوقات کار10بجے تا5بجے شام رابطہ کرسکتے ہیں ۔ غیر حفاظ طلباء کیلئے ایک لاکھ روپیے مقرر ہے اور حفاظ طلباء کیلئے رعایتی طورپر45ہزار روپیے فیس معہ قیام و طعام رہے گا۔ اس کے علاوہ www.shaheengroup.orgپر تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں ۔