سنگل پلیٹ فارم سے 215 انجینئرنگ مارویلس کی نمائش
حیدرآباد 13 اپریل (سیاست نیوز) حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ (HITAM) نے پلے سرجنا کے اشتراک سے ماہرین تعلیم اور طلبہ کے لئے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کیا جس میں ایک سنگل پلیٹ فارم سے 215 جوائنٹ انجینئرنگ مارویلس کی نمائش کی گئی۔ انجینئرنگ مارویلس میں اسمارٹ ہیلمٹ شامل ہے جو پیرینٹس اور رائیڈرس کی ڈرائیور کے اتہ پتہ کے بارے میں نشاندہی کرتے ہوئے مدد کرتا ہے۔ دیگر پروٹو ٹائپ چیزوں میں ایزی پورٹیبل ٹائیلٹ چیر، سولار کلاتھس ڈرائر، ٹینکس میں واٹر لیول کنٹرولر، ویجیٹل پلکر، عمر رسیدہ لوگوں کے لئے آٹو میٹک میڈیسن ڈسپنسر اور دیگر شامل ہیں۔ اس نمائش کا افتتاح قبل ازیں بریگیڈیر گنیشم، ڈائرکٹر پلے سرجنا نے کیا۔ بعدازاں میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے وی کے سنگھ ڈائرکٹر حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ نے اس نمائش انعقاد کے اغراض و مقاصد کے بارے میں بتایا اور کہاکہ اس کا آغاز 2016 میں ہوا اور ہر تعلیمی سیشن کے اختتام پر اس بڑی نمائش کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے تعلیم کے میدان اور انڈسٹری سے ججس کو مدعو کیا جاتا ہے جو پراجکٹس میں تبدیلی یا اس میں بہتری پیدا کرتے ہوئے کارپوریٹ سطح کے مطابق بنانے کے مشورے دیتے ہیں۔
