حیدرآباد میٹرو ریل محفوظ : حکام کا دعوی

,

   

حیدرآباد 29 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) حیدرآباد میٹرو ریل کے عہدیداروں کا دعوی ہے کہ کچھ فرضی تصاویر کے ذریعہ حیدرآباد میٹرو ریل خدمات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ واضح رہے کہ سوشیل میڈیا پروقفہ وقفہ سے میٹرو اسٹیشنوںاور میٹرو اسٹیشنوں کے پلرس میں شگاف کی تصاویر پیش کی جاتی رہی ہیں۔ ان تصاویر کی وجہ سے مسافرین میںخوف اور احتیاط دونوں بھی پائے جاتے ہیں۔ امیرپیٹ ریلوے اسٹیشن پر گذشتہ دنوں ایک 26 سالہ خاتون سلاب کا کچھ حصہ گرنے کی وجہ سے فوت ہوگئی تھی جس کے بعد مسافرین اسٹیشنوں پر فراہم کردہ نشستوں پر یا اطراف بیٹھے یا ٹہرنے سے گریز کررہے ہیں۔ اس کے بعد رسول پورہ ‘ ایرم منزل اور ناگول میٹرو اسٹیشنوں میں شگاف کی تصاویر بھی سوشیل میڈیا پر پھیلائی گئیں۔ میٹرو کی سیفٹی کے تعلق سے مسافرین عہدیداروں سے سوال کر رہے ہیں۔ حیدرآباد میٹرو ریل کے ایم ڈی این وی ایس ریڈی کا کہنا ہے کہ ان تصاویر میں چھیڑ چھاڑ کرکے ایک منفی مہم چلائی جا رہی ہے ۔ ایل اینڈ ٹی کے انجینئرس باقاعدہ معائنے کر رہے ہیں اور جہاں کہیں کوئی شگاف موجود ہو اس کو دور کیا جا رہا ہے ۔ حیدرآباد میٹرو کی عمارتیں محفوظ ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کچھ مقامات پر اگر شگاف پیدا بھی ہوئے تو وہ تکنیکی امور سے متعلق تھے اور ان کی جانچ کیلئے ان میں مزید اضافہ کیا گیا تھا اور سوشیل میڈیا پر اس وقت کی تصاویر کو وائرل کیا گیا تھا ۔