مہلوکین کے ارکان خاندان سے اظہار تعزیت ، راحت کاری کے کاموں میں مصروف لوگوں کو سلام
حیدرآباد :۔ شہر حیدرآباد میں بارش کی تباہ کاریاں سوشیل میڈیا پر ٹرینڈینگ بنی ہوئی ہے۔ پانی میں عوام کے بہہ جانے ، کئی بستیاں پانی میں محصور رہنے ، گھروں کے منہدم ہوجانے سے ہونے والی اموات ، راحت کاری کے اقدامات پر اہم شخصیتیں اپنے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں ۔ ان میں کرکٹر ڈائشنگ آل راونڈ یوراج سنگھ بھی شامل ہے ۔ انہوں نے تلنگانہ میں بارش کی تباہ کن صورتحال اور حیدرآباد میں پیش آئے نقصانات پر ٹوئیٹ کیا ہے اور خدا سے دعا کی کہ بارش تھم جائے اور یہ بھی کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ زیادہ نقصانات نہیں ہوئے ۔ ایمرجنسی شعبوں کے اسٹاف اور مزدور پانی میں اپنی خدمات بخوبی نبھا رہے ہیں جنہیں وہ سلوٹ کرتے ہیں ۔ اپنی پریشانیوں اور مصیبتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے یہ لوگ متاثرین کو راحت فراہم کرنے کے اقدامات کررہے ہیں ۔ یوراج سنگھ نے بارش کے نتیجے میں جو اموات ہوئی ہیں ان کے ارکان خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے خدا سے خواہش کی ہے کہ مہلوکین کے ارکان خاندان کو صبر و جمیل عطا فرمائے ۔ کرکٹر نے عوام سے خواہش کی کہ وہ برائے مہربانی گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اپنے آپ کو گھروں میں محفوظ رکھیں ۔۔