حسب معمول جاری رہے گی، واٹر بورڈ کا بیان
حیدرآباد 21 اپریل (سیاست نیوز) بڑے آبی ذخائر ناگرجنا ساگر، گوداوری سنگور اور مانجرا میں جہاں سے حیدرآباد کو پانی کی بڑی مقدار میں سربراہی ہوتی ہے، پانی کی سطح میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کمی ہورہی ہے۔ لیکن حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ نے شہریوں کو یقین دلایا کہ جاریہ موسم گرما میں پینے کے پانی کی صورتحال اطمینان بخش ہے اور آبی ذخائر میں کافی پانی دستیاب ہے۔ واٹر بورڈ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ پورے موسم گرما کے دوران پانی کی سربراہی جاری رہے گی اور شہریوں کو کوئی زحمت نہ ہوگی۔
