حیدرآباد میں دمہ کے مریضوں کو مچھلی میں دوا کی تقسیم جاری

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد9جون (یواین آئی )دمہ کے مریضوں کیلئے مچھلی کے منہ میں رکھ کر کھلائی جانے والی دوا کی تقسیم حیدرآباد کے نمائش گراؤنڈ پرجاری ہے ۔ باتھنی خاندان یہ دوا تقسیم کر رہا ہے ۔ دوا کھلانے کیلئے نمائش میدان پر تقریباً 40کاؤنٹرس لگائے گئے ہیں۔تلنگانہ کی حکومت نے دوا کی تقسیم کیلئے تمام انتظامات کئے ہیں۔ 1500پولیس ملازمین کو متعین کیاگیا ہے اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ پینے کے پانی کا انتظام بھی کیاگیا ہے اس کے علاوہ مسلسل بجلی کی سپلائی کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔ اس مہینہ کی 10اور 11تاریخ کو مچھلی کی دوا باتھنی خاندان کے مکان پر دی جائے گی۔ گذشتہ سال 70ہزار افراد کو یہ دوا کھلائی گئی تھی۔ باتھنی خاندان ہر سال مرگ کے دن مچھلی دوا مفت تقسیم کرتا ہے ۔