حیدرآباد میں رواںہفتہ درجہ حرارت 40 ڈگری سے پار ہونے کی پیش قیاسی

   

حیدرآباد۔28 اپریل (سیاست نیوز) موسم گرما عروج کی سمت گامزن ہے اور حیدرآباد میں پارا کی سطح اوپر کی طرف چڑھ رہی ہے لہذا گرمی برداشت کرنا کافی مشکل ہوگا۔چہارشبنہ کے روز حیدرآباد میں درجہ حرارت معمول سے 3.8 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ ہونے کا امکان ہے اور کچھ جگہوں پر گرمی میں اِضافہ اوردرجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈہوگی۔تلنگانہ اسٹیٹ ڈویلپمنٹ پلاننگ سوسائٹی (ٹی ایس ڈی پی ایس) کے مطابق ، بنڈلاگوڈا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 39.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ، اس کے بعد قطب اللہ پور (39.1 ڈگری) ، خیرات آباد (38.8 ڈگری) اور بہادر پورہ (38.7 ڈگری) درج کیا گیا۔ اپنے بیگم پیٹ آفس میں ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے کہاکہ درجہ حرارت معمول کے 35.9 ڈگری کے بجائے 38.2 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔