حیدرآباد میں لاک ڈاؤن سے ہزارہا دھوبی

   

روٹی روزی سے محروم ‘ حکومت کی مدد کے منتظر
حیدرآباد ۔ /25 اپریل (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میں ہزارہا دھوبی مسلسل لاک ڈاؤن کی وجہ سے روٹی روزی سے محروم ہوگئے ہیں ۔ کورونا وائرس کے پھیلنے کے خوف کے پیش نظر لوگ ایک دوسرے سے ملنے جلنے کترا رہے ہیں ایسے حالات میں کوئی بھی دھوبی کسی کے گھر جا کر میلے کپڑوں کی پوٹلی دھلائی کے لئے حاصل نہیں کرسکتا اور عوام بھی کسی دھوبی کو اپنے گھر آنے نہیں دیں گے ۔ ایک دھوبی کا مختلف گھروں میں جانا مرض کو پھیلا سکتا ہے اور خود دھوبی کی جان کے لالے پڑسکتے ہیں ۔ ہزارہا دھوبی حکومت سے مفت راشن چاہتے ہیںاور ان کی مانگ ہے کہ ان کے شاپس کو کرایہ وصول نہ کرنے کے احکام جاری کئے جائیں ۔