حیدرآباد میں مخدوش عمارتوں کو منہدم کرنے کی خصوصی مہم جاری رہے گی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 4 اگسٹ (سیاست نیوز) حیدرآباد میں مسلسل بارش اور اگلے دو تین دن بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش قیاسی کے پیش نظر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی طرف سے مخدوش عمارتوں کو منہدم کرنے کی خصوصی مہم جاری رہے گی۔ ٹاؤن پلاننگ عہدیداروں سے کہا گیا کہ وہ انتہائی مخدوش عمارتوں کی نشاندہی کریں۔ قدیم عمارتوں کے تخلیہ کی نوٹسیں دیں۔ ایسی عمارتوں کے قریب رکاوٹیں کھڑی کریں اور وارننگ بورڈس لگائیں۔