حیدرآباد میں مزید 32 بستی دواخانوں کا قیام

   

حیدرآباد 14 نومبر (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی طرف سے حیدرآباد میں مزید 32 بستی دواخانے قائم کئے جائیں گے۔ بستی دواخانے صحت عامہ کے تحفظ میں اہم رول ادا کررہے ہیں۔ عوام بڑی تعداد میں ان دواخانوں سے رجوع ہورہے ہیں۔ جی ایچ ایم سی طب و صحت محکمہ کے اشتراک سے ہر ڈیویژن میں دو بستی دواخانوں کے ساتھ 300 دواخانے قائم کرنا چاہتی ہے۔ کورونا کے وقت بستی دواخانوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے ایسے دواخانوں کی تعداد میں اضافہ پر زور دیا ہے۔