حیدرآباد میں نوا ریٹیس بیومی انڈیا کا اختراعی مرکز

   

حیدرآباد 18 فروری (پی ٹی آئی) نواریٹیس نے حیدرآباد میں اپنے تدریجی اور اختراعی مرکز کے قیام کا اعلان کیا ہے جو اُس کے دعویٰ کے مطابق ایشیاء پہلا ہوگا۔ اس کمپنی نے منگل کو جاری کردہ اعلامیہ میں کہاکہ نواریٹیس بیولی انڈیا کا مقصد دنیا بھر میں اس شعبہ کے سب سے بڑے صنعتی ادارہ سے لے کر ابتدائی سطح کے نو قائم شدہ چھوٹے و متوسط اداروں کے درمیان کمپنی اور ساجھیداروں کے مابین رابطوں کو مضبوط بنانا ہے۔ نواریٹیس بیومی انڈیا بیرونی معاشی نظام کے لئے ایک رابطہ کے طور پر کام کرے گا۔ نواریٹیس ٹیموں کو ایسی ایجاد، دریافت، فروغ کا موقع فراہم کرے گا جس سے اشتراک کی راہ ہموار ہوسکے۔