حیدرآباد میں ڈینگو، ملیریا اور ٹائیفائیڈ کی وباء میں اضافہ

   

Ferty9 Clinic

کمسن بچے سردی، کھانسی اور بخار کا شکار، جی ایچ ایم سی کی غفلت
حیدرآباد۔22اگسٹ(سیاست نیوز) شہر میںڈینگو‘ ملیریا اور ٹائیفڈ کی وباء تیزی سے پھیل رہی ہے اور اسے روکنے کیلئے مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے کوئی عملی اقدامات نہ کئے جانے کے سبب خانگی دواخانوں میں مریضوں کی بہتات ہونے لگی ہے اور اکثر معصوم بچے سردی‘ کھانسی ‘ بخار اور دیگر شکایات کے ساتھ دواخانوں سے رجوع کئے جا رہے ہیںجن کے معائنوںکے بعد اس بات کی توثیق ہونے لگی ہے کہ شہر میں ڈینگو‘ ٹائیفڈ اور ملیریا کی وباء تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ مچھروں کی کثرت کے سبب پھیل رہی ان بیماریوں کو روکنے کیلئے شہر کے گنجان آبادی والے علاقوں میں مچھر کش ادویات کے چھڑکاؤ کو یقینی بنانے کے علاوہ صفائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جانا ناگزیر ہے۔ مجلس بلدیہ عظیم ترحیدرآباد کے حدود میں بالخصوص پرانے شہر کے علاوہ مشیر آباد‘ فرسٹ لانسرز‘ گولکنڈہ‘ حفیظ پیٹ کے علاقوں میں مچھر کش ادویات کا چھڑکاؤ ناگزیر ہے تاکہ بچوں کو ان وبائی امراض سے محفوظ رکھا جا سکے ۔ جی ایچ ایم سی کی جانب سے شہر کے سلم علاقو ںمیں مفت میڈیکل کیمپ کے انعقاد اور عوام میں شعور بیداری مہم چلانے کے سلسلہ میں بھی اقدامات کئے جانے چاہئے ۔ پرانے شہر کے علاقوں نواب صاحب کنٹہ ‘ مصطفی نگر‘ انجن باؤلی ‘ چندرائن گٹہ‘ بارکس ‘ شاہین نگر‘ بندلہ گوڑہ ‘ عیدی بازار ‘ تالاب کٹہ‘ مغلپورہ‘ سلطان شاہی ‘ شاہ علی بنڈہ ‘ مصری گنج‘ کالا پتھر‘ تاڑبن‘ سنتوش نگر‘ قلندر نگر‘ امان نگر اے اور بی کے علاوہ کئی علاقوں سے بچوں کے ان وبائی امراض میں مبتلاء ہونے کی شکایات موصول ہونے لگی ہیں اور سرکاری دواخانوں کے علاوہ خانگی دواخانوں میں مریضوں کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہوتا جا رہاہے ۔محکمہ صحت اور جی ایچ ایم سی کی جانب سے فوری طور پر اقدامات کرتے ہوئے شہر یوں میں شعور بیداری مہم اور ان کے لئے مفت صحت کیمپ کے انعقاد کو یقینی بنائے جانے کے علاوہ ملیریاء‘ ٹائیفڈاور ڈینگو کے مفت معائنوں کی سہولت کی فراہمی کو ممکن بنایاجانا چاہئے تاکہ سلم بسیتوںمیںرہنے والے غریب شہریوں کو مفت طبی خدمات کی فراہمی ممکن ہو سکے اور ان وبائی امراض کے تدارک کیلئے اقدامات کروائے جا سکیں۔M