حیدرآباد 20 اگسٹ (پریس نوٹ) ہندوستان کے ایک بھروسہ مند اور مشہور جیویلری برانڈ ، کلیان جیویلرس کی جانب سے حیدرآباد میں اس کا تیسرا شوروم کھولا جارہا ہے جس کا افتتاح کلیان جیویلرس کے برانڈ ایمبیسڈر اے ناگرجنا 21 اگسٹ کو 11 بجے دن اے ایس راؤ نگر میں کمپنی کے چیرمین اینڈ منیجنگ ڈائرکٹر ٹی ایس کلیان رامن اور ایگزیکٹیو ڈائرکٹرس راجیش کلیانا رامن اور رمیش کلیانا رامن کے ہمراہ کریں گے۔ یہ ریاست تلنگانہ میں اس برانڈ کا چوتھا شوروم ہوگا اور دنیا میں 138 واں اور اس شوروم پر خوبصورت ڈیزائنس میں سونے اور ہیرے کے زیورات دستیاب ہوں گے۔