حیدرآباد نے یوسف پٹھان اور شکیب کا ساتھ چھوڑدیا

   

حیدرآباد ۔16 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) میچ فکسنگ کے لئے رابطہ کئے جانے کی اطلاع آئی سی سی کو نہ دینے کی وجہ سے دو سال کی پابندی کا سامنا کرنے والے بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو آئی پی ایل ٹیم سن رائجرس حیدرآباد نے اگلے سیزن کے لئے ریلیز کر دیا ہے۔ حیدرآباد نے شکیب کے ساتھ دیپک ہڈا، مارٹن گپٹل، یوسف پٹھان اور رکی بھوکو بھی ریلیز کیا ہے۔ حیدرآباد نے ابھیشیک شرما، باسل تھمپی، بھونیشور کمار، بلی اسٹینلی، ڈیوڈ وارنر، جانی بیرسٹو، کین ولیمسن، منیش پانڈے، محمد نبی، راشد خان، سندیپ شرما، شہباز ندیم، شریوتس گوسوامی، سدھارتھ کول، سید خلیل احمد، ٹی نٹراجن ، وجے شنکر اور ردھمان ساہا کو اپنی ٹیم میں برقرار رکھا ہے ۔