حیدرآباد کا آج دہلی سے مقابلہ

   

ممبئی ۔سن رائزرس حیدرآباد جو اپنے گزشتہ دو مقابلوں میں مسلسل ناکامیوں کے سسلسلہ کو توڑنے کی خواہاں ہے اس کا کل دہلی کیپٹلز سے مقابلہ ہوگا جہاں اسے اپنے سابق کھلاڑی ڈیویڈ وارنرکی برق رفتار بیٹنگ کا سامنا رہے گا۔حیدرآباد جس نے متواتر 5 فتوحات حاصل کرتے ہوئے پلے آف میں رسائی کی راہ کو آسان کرلیا تھا لیکن اسے گجرات کے خلاف اس وقت ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب اس کے سابق اسٹار کھلاڑی راشد خان نے آخری اوور میں دوچھکے اور ایک چوکا لگا کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا تھا ۔اس ناکامی کے بعد حیدرآباد کو اگلے مقابلے میں چینائی سوپر کنگس کے خلاف بھی شکست برداشت کرنی پڑی ۔کل دہلی کے خلاف کھیلے جانے والے مقابلے میں شکست سے اس کیلئے پلے آف کیلئے حالات مزید مشکل ہوسکتے ہیں جبکہ کامیابی سے اس کی راہ آسان ہوجائے گی۔دوسری جانب دہلی کے مظاہرے بھی مایوس کن ہیں۔