حیدرآباد کی مشہور و معروف شخصیت محترمہ فاطمہ عالم علی کا انتقال

   

حیدرآباد۔4 مئی (سیاست نیوز) انتہائی افسوس کے ساتھ یہ خبر دی جاتی ہے کہ حیدرآباد کی مشہور و معروف شخصیت محترمہ فاطمہ عالم علی بنت قاصی محمد عبدالغفار مرحوم، عمر 96 سال، ساکن روڈ نمبر 3 بنجارہ ہلز کا مختصر علالت کے بعد صبح 6 بجے بتاریخ 4 مئی 10 رمضان بروز پیر انتقال ہوگیا اور مرحومہ نے دو تصانیف ’یادش‘ 1989 اور 1991ء میں اشاعت ہوئی۔ میر اکیڈیمی لکھنو نے ’امتیاز میر‘ ایوارڈ سے نوازا اور اس کے علاوہ علمی و ادبی اداروں مثلاً انجمن ترقی اردو اور ادارہ ادبیات اردو سے وابستگی تھی۔ مشاغل میں انشائے خاکے مزاحیہ اور اصلاحی مضامین لکھتی تھیں۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد مغل فقیر کا تختہ شمشیر گنج میں پڑھائی گئی اور مسجد کے عقب کے قبرستان شمشیر گنج میں تدفین عمل میں آئی۔ اور فاتحہ سیوم 5 مئی منگل بعد نماز ظہر مقرر ہے۔ پسماندگان میں ایک دختر اور دو فرزندان سید رفعت عالم اور سید نصرت عالم شامل ہیں۔ تفصیلات فون نمبرس 9908843004 اور 040-23548795 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔