مکانات اور فلیٹس کی خرید و فروخت میں دلچسپی
حیدرآباد۔31اکٹوبر(سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں رئیل اسٹیٹ شعبہ میں ترقی ریکارڈ کی جانے لگی ہے اور عوام کی جانب سے رہائشی علاقو ںمیں مکانات کی خریداری کے ساتھ ساتھ فلیٹس کی خریداری میں بھی دلچسپی کا مظاہرہ کرنے لگے ہیں۔ حالیہ عرصہ میں شہر حیدرآباد کے رئیل اسٹیٹ شعبہ کی ترقی میں ریکارڈ کی جانے والی گراوٹ میں تیزی سے بہتری آرہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ آئندہ دنوں میں رئیل اسٹیٹ شعبہ میں مزید بہترریکارڈ کی جائے گی کیونکہ شہر حیدرآباد میں نئے پراجکٹس کے آغاز میں حائل رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے تعمیرات کی راہیں ہموار ہونے لگی ہیں۔ ماہرین کے مطابق حیدرآباد کے کئی علاقوں میں جائیدادوں کی خرید و فروخت کی معاملتوں میں اضافہ ہوا ہے اور لوگ جائیدادوں کی خریدی اور سرمایہ کاری کو محفوظ تصور کرنے لگے ہیں کیونکہ حیدرآباد کے شہری علاقوں کے علاوہ نواحی و مضافاتی علاقوں میں ترقیاتی کاموں میں تیزی پیدا ہونے کے آثار پائے جا رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ آئندہ چندماہ کے دوران ریاستی حکومت کی جانب سے نئے پراجکٹس کے اعلان اور سرمایہ کاری کرنے والی بیرونی کمپنیو ںکی آمد کی صورت میںجائیدادوں کی قیمتوں میں مزید اچھال پیدا ہونے کا امکان ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ شہر حیدرآباد میں آئندہ دنوں کے دوران ترقیاتی پراجکٹس کے علاوہ دیگر منصوبہ جات پر جامع عمل آوری کی صورت میں جائیدادوں کی قیمتوں میں زبردست اچھال کی پیش قیاسی کی جا رہی ہے اور رئیل اسٹیٹ شعبہ کے تاجرین کی تنظیم CREDA نے بھی اس بات کی توثیق کی ہے کہ شہر حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے شہری علاقوں میں جامع ترقیاتی منصوبوں کی تیاری کے باعث جائیدادوں کی قیمتو ںمیں اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا۔ شہر یان حیدرآباد کا ماننا ہے کہ شہر کے رہائشی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کے امکانات میں بہتری کے سبب رہائشی علاقوں میں جائیدادوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔م