حیدرآباد 12 نومبر (سیاست نیوز) ممبئی پولیس نے حیدرآباد کے ایک محل کے جعلی دستاویزات بنانے اور کشمیر میں ہوٹل صنعت کے ایک سرکردہ ادارہ آئیرس ہاسپٹالیٹی کو 300 کروڑ روپئے میں اس کے پلاٹ کی فروخت کے الزام کے تحت ایک خانگی کمپنی کے ملازم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس اور اس کے ایک ساتھی سابق ملازم نے ممبئی کے ادارہ کی طرف سے بیع نامہ پر دستخط کیا تھا۔ پولیس اب اس معاملت میں آئیرس ہاسپٹالیٹی کے مالکین کے رول کے بارے میں تحقیقات کررہی ہے۔