حیدرباد: ۳ / سالہ لڑکی پرجنسی حملہ، ملزم فرار

,

   

حیدرآباد: میلاردیوپلی پولیس اسٹیشن حدود کے شانتی نگر میں ایک تین سالہ لڑکی کو جسمانی ہراساں کیا گیا۔ ہنس انڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم منگل کے روز آنگن واڑی اسکول گیا اور متاثرہ لڑکی کو سنسنان جگہ لے گیا او راس کے ساتھ عصمت ریزی کی کوشش کی اور پھر دوبارہ اسے آنگن واڑی اسکول لاکر چھوڑ دیا اور فرار ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزم متاثرہ کا رشتہ دار ہی ہے۔گھر واپس آنے کے بعد لڑکی نے اپنے والدین سے کو تمام واقعہ کہہ سنا۔

والدین نے پولیس سے رجوع ہوکر ملزم کے خلاف شکایت درج کروائی۔ فی الحال ملزم فرار بتایا گیا ہے۔ پولیس نے مفرور ملزم کی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے۔