حیدرگوڑہ میں قفل شکنی کی واردات

   

حیدرآباد ۔ /23 فبروری (سیاست نیوز) شہر کے علاقہ حیدر گوڑہ میں قفل شکنی کے ذریعہ سارقین نے طلائی زیورات اور موبائیل فون کا سرقہ کرلیا ۔ پولیس نارائن گوڑہ کے بموجب محمد عاہل ساکن حیدر گوڑہ درگاہ اجمیر شریف راجستھان گئے ہوئے تھے اور اپنے مکان کو مقفل کردیا تھا ۔ /22 فبروری کی شام وہ اپنے افراد خاندان کے ساتھ واپس لوٹنے پر انہوں نے دیکھا کہ کھڑکی کا شیشہ ٹوٹا ہوا ہے اور الماری کا قفل توڑ کر نامعلوم افراد نے تین تولے طلائی زیورات ، 30 تولے چاندی اور دو موبائیل فون کا سرقہ کرلیا ۔ پولیس نارائن گوڑہ کو اس بات کی اطلاع ملنے پر ایک کرائم ٹیم وہاں پہونچ گئی اور کلوز ٹیم کو بھی طلب کرلیا ۔ پولیس نارائن گوڑہ نے اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے ، مزید تحقیقات جاری ہے ۔