گلبرگہ : ملک بھر میںاور ریاست کرناٹک و علاقہ حیدر آباد کرناٹک میں کرونا وائیرس کو پھیلنے سے روکنے کے مقصد سے اس بار علاقہ کے جملہ 1.68طلباء ایس ایس سی (میٹرک) کو سالانہ امتحان دینے کے لئے جملہ 967امتحانی مراکزقائم کئے گئے ہیں ۔واضح رہے کہ سابق میں ان امتحانی مراکزکی تعداد 584ہوا کرتی تھی ۔ ایس ایس ایل سی امتحانات اس بار 19جولائی سے 22جولائی کے دوران منعقد کئے جارہے ہیں ۔ضلع گلبرگہ میں امتحانی مراکز 142ہوا کرتے تھے اب ان کی تعداد بڑھا کر 194کردی گئی ہے۔اسی طرح رائچور ضلع میں بھی امتحانی مرکاکز کی تعداد 84سے بڑھا کر 179کردی گئی ہے۔ ضلع کوپل میں 71کے بجائے اب 103امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ اسی طرح بلاری میں سابق 125کے بجائے 222مراکزقائم کئے گئے ہیں ۔ ضلع بیدر سے اس بار 23,896طلبا و طالبات ایس ایس ایل سی امتحانات دیںگے جب کہ ضلع گلبرگہ سے 38,864یادگیر سے 14064رائیچور سے 32,100,کوپل سے 20.969اور بلاری ضلع سے 39,099طلبا و طالبات ایس ایس ایل سی امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں ۔ ایس ایس ایل سی امتحانات کے موقع پر کلیان کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے طلبا کیلئے ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا ہے ۔