حیفا بندرگاہ کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا جائے گا : یمن

   

صنعا، 20مئی (یواین آئی) یمن کی فوج کے باضابطہ بیان میں آیا ہیکہ غزہ کے مظلوم عوام کو بھوکا رکھنے اور ان کا محاصرہ کرنے کی صیہونیوں کی وحشیانہ پالیسی کے جواب میں حیفا بندرگاہ کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا جائے گا۔یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا کہ حیفا بندرگاہ کے محاصرے کا منصوبہ مکمل اور اس پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔ اس بیان میں درج ہیکہ صیہونیوں کی حیفا بندرگاہ اب جائز فوجی ہدف بن چکی ہے لہذا ان تمام کمپنیوں کو کہ جن کے جہاز اس بندرگاہ میں موجود ہیں خبردار کیا جاتا ہے کہ اس اعلان اور یمن کے انتباہات کو سنجیدگی سے لیں اور صیہونیوں کو ہر طرح کی خدمات فراہم کرنے سے پرہیز کریں۔یمن کی مسلح افواج نے خبردار کیا ہیکہ فلسطین کے مظلوم عوام اور ان کی استقامت کی فوجی حمایت کی سطح اس سے زیادہ بھی بڑھائی جاسکتی ہے۔