حیڈرا نے نوجوان کو خود کشی سے بچالیا

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : حیڈرا کی ڈیزاسسٹر ریسپانس فورس ٹیم نے حیدرآباد کے درگم چیرو میں ایک نوجوان کو خود کشی کرنے سے بچالیا ۔ ایک 25 سالہ نوجوان جمعہ کی شام کیبل برج سے جھیل میں چھلانگ لگانے کی کوشش کررہا تھا اسے ڈی آر ایف ٹیم نے بچالیا ۔ ڈی آر ایف ٹیم درگم چیرو میں بلاکیج کی صفائی کا کام انجام دے رہی تھی ۔ نوجوان نے بتایا کہ بیوی سے جھگڑے کے بعد خود کشی کا ارادہ کیا ۔ حیڈرا ٹیم نے نوجوان کی کونسلنگ کی اور اسے مقامی پولیس کے حوالہ کردیا اور پولیس نے نوجوان کو افراد خاندان کے حوالہ کردیا ۔۔ ش