حیڈرا نے 200 ایکر سرکاری اراضی، 8 تالابوں اور12 پارکس کا تحفظ کیا

   

آئندہ سال 1095 تالابوں کے ایف ٹی ایل کا تعین کیا جائے گا، کمشنر رنگناتھ کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 28 ڈسمبر (سیاست نیوز) حیڈرا کمشنر رنگناتھ نے کہا کہ حیدرآباد میں غیرقانونی تعمیرات کو منہدم کرنے کے معاملہ میں سخت موقف اپنانے کا انتباہ دیا۔ غیرقانونی تعمیرات کے بارے میں عوام میں بڑے پیمانے پر شعور بیداری کی گئی ہے۔ حیڈرا کے پانچ ماہ کی کارکردگی اور مستقبل کی حکمت عملی کا اعلان کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رنگناتھ نے کہا کہ آوٹر رنگ روڈ تک 2050 کیلو میٹر ریاست تلنگانہ کا 33 فیصد حصہ حیڈرا کے حدود میں شامل ہونے کا انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ 19 جولائی 2024ء کو حیڈرا کا قیام عمل میں لایا گیا۔ ان 5 ماہ کے دوران حیڈرا نے 200 ایکر اراضی کا تحفظ کیا ہے۔ تاحال 8 تالابوں اور 12 پارکس کو بچایا گیا ہے۔ رنگناتھ نے کہا کہ بفرزون اور ایف ٹی ایل کے معاملے میں عوام میں شعور بیدار ہوا ہے۔ عنقریب حیڈرا کے پولیس اسٹیشن قائم کئے جائیں گے۔ رنگناتھ نے کہا کہ 1025 تالابوں کے نئے حدود قائم کئے جارہے ہیں۔ حیدرآباد میں حیڈرا کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کیلئے ایک ایف ایم ریڈیو شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 19 جولائی سے قبل اور اس کے بعد کی غیرقانونی تعمیرات کو سٹلائیٹ امیج کے ذریعہ نشاندہی کی جائے گی۔ رنگناتھ نے کہا کہ حیڈرا کا کام صرف غیرقانونی تعمیرات کو منہدم کرنا نہیں ہے، 12 تالابوں کا احیاء کیا جارہا ہے۔ ڈی آر ایف میں 72 ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں۔ ڈی آر ایف آوٹر رنگ روڈ تک کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چند لوگ حیڈرا کے خلاف گمراہ کن مہم چلارہے ہیں جس کی وہ سخت مذمت کرتے ہیں۔ رنگناتھ نے کہا کہ حیڈرا کی تشکیل کے پانچ ماہ کے تجربات کی بنیاد پر ہم نے آئندہ سال کا روڈ میاپ تیار کیا ہے۔ او آر آر تک حیڈرا کا حدود ہے۔ جی ایچ ایم سی قانون کے تحت ریاستی حکومت نے خصوصی اختیارات دیئے ہیں جس کی وجہ سے ہم نے 200 ایکر سرکاری اراضی کا تحفظ کیا۔ 12 تالابوں اور 8 پارکس کو غیرمجاز قبضے ہونے سے بچایا ہے۔ ایف ٹی ایل۔ بفرزون کے تعلق سے عوام کے شعور میں اضافہ ہوا ہے۔ 1095 تالابوں کا آئندہ سال ایف ٹی ایل کا تعین کیا جائے گا۔ 2006ء سے 2023ء تک ایریل ڈرونس سے لی گئی تصاویر کو ایف ٹی ایل کا تعین کرنے میں مدد لی جائے گی۔ نالوں کے قبضوں پر کرلوسکر کمیٹی کی سفارشات پر بھی غور کیا جائے گا۔ 5800 شکایتیں حیڈرا کو وصول ہوچکی ہیں۔ غیرمجاز ڈھانچوں سے متعلق 27 میونسپلٹیز سے بھی شکایت وصول ہورہی ہیں۔2