حیدرآباد 12 ستمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد کے بدھا بھون میں 5 ماہ قبل حیڈرا کے پولیس اسٹیشن کا افتتاح عمل میں آیا۔ لیکن وہ ابھی بھی اپنی آپریشنل حیثیت کا انتظار کررہا ہے۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی جو حیڈرا کے چیرمین بھی ہیں، مئی میں حیڈرا پولیس اسٹیشن کی نئی عمارت کا افتتاح انجام دیا تھا۔ حیڈرا میں شکایت کرنے پہونچے افراد نے دیکھا کہ پولیس اسٹیشن کا احاطہ سرگرمی کی کمی کی وجہ خالی پڑا ہوا ہے۔ اس پولیس اسٹیشن کو کب فعال میں لایا جائے گا اس کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا۔ اے وی رنگناتھ حیڈرا کمشنر جو پولیس اسٹیشن کی سرگرمیوں کی بھی نگرانی کررہے ہیں، ریاستی محکمہ داخلہ کے احکامات کی بھی نگرانی کررہے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے احکامات کی منظوری کا انتظار کررہے ہیں۔ حیڈرا نے جولائی 2024ء سے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ اگست میں رنگناتھ نے خصوصی پولیس اسٹیشن قائم کرنے کی تجویز پیش کی تھی تاکہ اس سلسلہ میں مقدمات بھی درج کئے جاسکیں۔ حیڈرا کے دائرہ اختیار میں زمینوں پر قبضہ کرنے والوں، تجاوزات کرنے والوں، سرکاری املاک کو نقصان پہونچانے والوں، عوامی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جاسکتے ہیں۔ اس سلسلہ میں ہوم ڈپارٹمنٹ نے اس تجویز کو قبول کیا اور 7 جنوری کو جی او ایم ایس نمبر 3 کے ذریعہ بدھا بھون کے بی بلاک میں ایک نئے حیڈرا پولیس اسٹیشن کے قیام کے لئے احکامات جاری کئے۔ جی او نے اسسٹنٹ کمشنر کے عہدہ پر ایک افسر کی بطور ایس ایچ او اور دیگر پرسنل کی تقرری کا تذکرہ کیا ہے جسے ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر مقرر کیا جائے گا۔ حیڈرا کے ذرائع نے بتایا کہ بھارتیہ نیائے سنہیتا (BNS) 2023 کے تحت خاص قانونی طریقہ کار اور ترامیم کے خلاف مقدمات درج کرنے کے لئے دوبارہ ضرورت ہوگی۔ حیڈرا کمشنر نے پولیس اسٹیشن کو چلانے کے لئے ایک اسسٹنٹ کمشنر، 3 انسپکٹر اور انتظامی عملہ تعینات کردیا ہے۔ (ش)