حیدرآباد۔ 4 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ کے جسٹس ٹی ونود کمار نے چہارشنبہ کو حیڈرا اور دیگر حکام کیخلاف روک لگانے کا حکم جاری کیا جس کے تحت انہیں این وی این کنسٹرکشن پرائیویٹ لمیٹڈ کیخلاف کوکٹ پلی گاؤں، میڑچل ۔ملکاجگیری میں 13.17 ایکڑ کے پلاٹ میں فوری کارروائی کرنے سے روک دیا گیا۔ درخواست گذار این وی این کنسٹرکش نے الزام عائد کیا کہ حیڈرا اس کے پلاٹ پر اس بہانے سے انہدامی کارروائی کی دھمکی دے رہا ہے کہ یہ اراضی خانہ مٹ ویلج‘ایڈولا کنٹا‘ سری لنگم پلی کے مختلف سروے نمبر کے تحت ہے ۔