حیڈرا کو قانونی حیثیت سے متعلق آرڈیننس کو ہائی کورٹ میں چیلنج

   

تین ہفتوں بعد سماعت مقرر
حیدرآباد ۔25۔ اکتوبر (سیاست نیوز) شہر اور اطراف کے جھیلوں اور تالابوں کے تحفظ کیلئے قائم کردہ ادارہ حیڈرا کو قانونی حیثیت دینے کیلئے حکومت کی جانب سے حال ہی میں جاری کردہ آرڈیننس کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ۔ تلنگانہ ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی درخواست داخل کی گئی ۔ درخواست گزار پرشانت ریڈی نے عدالت کو بتایا کہ حیڈرا کو اختیارات میں اضافہ کیلئے آرڈیننس کا استعمال غیر قانونی ہے ۔ عدالت نے مفاد عامہ کی درخواست کو سماعت کیلئے قبول کیا اور چیف سکریٹری سمیت دیگر عہدیداروں کو نوٹس جاری کی ہے۔ اندرون تین ہفتے جوابی حلفنامہ داخل کرنے کی ہدایت کے ساتھ سماعت کو تین ہفتوں کیلئے ملتوی کردیا گیا۔ واضح رہے کہ حیڈرا کی قانونی حیثیت کے بارے میں مختلف گوشوں کی تنقیدوں کو دیکھتے ہوئے حکومت نے قانون میں ترمیم کرتے ہوئے حیڈرا کو زائد اختیارات دیئے ہیں جس کیلئے آرڈیننس جاری کیا گیا۔ آرڈیننس کو اسمبلی اجلاس میں پیش کرتے ہوئے قانونی شکل دی جائے گی۔ 1