حیڈرا ‘گرے ہاونڈس کی طرز پر کام کریگا : کمشنر

   

حیدرآباد ۔ 14 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : حیڈرا کمشنر نے اختیارات کے تعلق سے انکشاف کرکے کہا کہ حیڈرا آئندہ دنوں مزید مستحکم ہوجائے گا اور گرے ہاونڈس کی طرز پر کام کرے گا ۔ ایسے وقت حیڈرا کمشنر کا بیان منظر عام پر آیا ہے جب ہائی کورٹ نے حیڈرا سے چند سوالات کئے ہیں ۔ کمشنر حیڈرا مسٹر رنگا ناتھ نے کہا کہ حیڈرا غیر قانونی نہیں ہے اور اکٹوبر میں حیڈرا سے متعلق آرڈیننس منظر عام پر آئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ جلد حیڈرا کو خصوصی اختیارات حاصل ہونگے ۔ آبپاشی ، ریونیو محکموں کو تعاون کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں تالابوں اور آبی ذخائر کو قبضوں سے پاک کرنے تشکیل حیڈرا کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی گئی ہے ۔ حکومت سے حیڈرا کو تشکیل دیتے ہوئے جاری کردہ جی او 99 کی قانونی حیثیت پر ہائیکورٹ میں سوال کیا گیا ۔ نانک رام گوڑہ کے شہری لکشمی نے درخواست داخل کی اور جی ایچ ایم سی ایکٹ کی موجودگی کے باوجود حیڈرا کو کس طرح اختیارات دئیے گئے سوال کیا ۔ اس درخواست گذار نے حیڈرا کو قانونی حیثیت کو برخاست کرنے کی خواہش کی ۔ ع