حیدرآباد :۔ حیدرآباد کے پانچ انٹرپرینئرس ، گروہے ہورون انڈیا رئیل اسٹیٹ رچ لسٹ 2020 میں شامل ہوگئے ہیں ۔ حیدرآباد کے ان دولت مند ترین رئیل اسٹیٹ انٹر پرینئرس میں جوپلی رامیشور راؤ (مائی ہوم کنسٹرکشنس ) 5,450 کروڑ روپئے کی دولت کے ساتھ حیدرآباد میں پہلے نمبر پر ہیں اور پیان انڈیا میں 11 واں مقام رکھتے ہیں ۔ اپرنا کنسٹرکشنس اینڈ اسٹیٹس کے سی وینکٹیشور ریڈی اور اپرنا کنسٹرکشنس اینڈ اسٹیٹس کے ایس سبرامنیم ریڈی اعلیٰ الترتیب 5,230 کروڑ روپئے اور 5,180 کروڑ روپئے کی دولت کے ساتھ شہر میں دوسرا اور تیسرا مقام رکھتے ہیں اور پیان انڈیا میں ان کا 12 واں اور 13 واں مقام ہے ۔ ایس اے ایس انفرا کے جی وی راؤ اینڈ فیملی 1,010 کروڑ روپئے کی دولت کے ساتھ حیدرآباد میں چوتھے نمبر پر ہیں اور قومی سطح پر 49 ویں رینک کے حامل ہیں ۔ تاج جی وی کے ، کے جی وی کے ریڈی اینڈ فیملی 460 کروڑ روپئے کی دولت کے ساتھ حیدرآباد میں پانچویں نمبر پر ہیں اور قومی سطح پر 72 ویں مقام پر ۔ گروہے ہورون انڈیا رئیل اسٹیٹ رچ لسٹ 2020 میں ملک کے 15 شہروں میں 17 کمپنیوں سے 100 افراد کو رینکنگ دی جاتی ہے ۔ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مہاراشٹرا اس میں سرفہرست ہے اس فہرست میں اس کے 37 انٹرپرینئرس کے ساتھ اس کے بعد دہلی اور کرناٹک ہیں جہاں ان افراد کی تعداد بالترتیب 22 اور 20 ہے ۔ شہر واری اساس پر اس میں ممبئی 31 افراد کے ساتھ سرفہرست ہے اس کے بعد نئی دہلی اور بنگلورو ہیں بالترتیب 22 اور 20 افراد کے ساتھ ۔ اس فہرست میں انٹرپرینئرس کی زیادہ تعداد کے اعتبار سے حیدرآباد چوتھے نمبر پر ہے ۔ 44,270 کروڑ روپئے کی دولت کے ساتھ لودھا گروپ کے منگل پر بھات لودھا اینڈ فیملی مسلسل چوتھے سال دولت مند ترین شخص ہیں ۔ ان کی دولت میں سال رواں 39 فیصد کا اضافہ ہوا ۔ لودھا گروپ کو کورونا وائرس وبا سے متاثر ہونے والے اس 2020 کے دوران ہندوستان میں تمام رئیل اسٹیٹ ڈیولپرس میں آپریشنس سے سب سے زیادہ ریونیو حاصل ہوا ۔ 36,430 کروڑ روپئے کی دولت کے ساتھ ڈی ایل ایف کے راجیو سنگھ کو فہرست میں دوسرا رینک دیا گیا اور ان کی دولت میں 45 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو ڈی ایل ایف کی شیر پرائس میں 50 فیصد اضافہ سے ہوا ۔ دولت میں 70 فیصد اضافہ اور موجودہ دولت 26,260 کروڑ روپئے کے ساتھ کے راہیجا کارپ کے چندرو راہیجا اینڈ فیملی تیسرے مقام پر ہیں ۔ 280 کروڑ روپئے کی دولت کے ساتھ اس فہرست کے سب سے کم عمر چندک گروپ کے 36 سالہ آدتیہ چندک ہیں اور اس فہرست میں شامل سب سے زیادہ عمر کے ایسٹ انڈیا ہوٹلس کے 91 سالہ پی آر ایس اوبرائے ہیں جن کی دولت 2170 کروڑ روپئے ہے ۔ تقریبا 14 انٹرپرینئرس نان کنسٹرکشن بزنس کانگومیریٹس کے سات کمپنیوں کے ہیں جیسے پائرامل رئیلٹی ، گودریج پراپرٹیز ، کلپٹارو ، انڈیا بلس رئیل اسٹیٹ ، بھارتی رئیلٹی ، مہندرا لائف اسپیس ڈیولپرس اور شاہ پور جی پالن جی ۔۔