خاتون آئی پی ایل ٹیموں کا اعلان

   

نئی دہلی۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے چہارشنبہ کو اعلان کیا کہ مردوں کی آئی پی ایل ٹیموں ممبئی انڈینز، دہلی کیپٹلز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے ساتھ ساتھ اڈانی گروپ اور کیپری گلوبل نے خواتین کی پریمیئر لیگ (ڈبلو پی ایل ) کی پانچ ٹیموں کیلئے اپنی بولی جیت لی ہے۔ ویمنز پریمیئر لیگ کا افتتاحی ایڈیشن رواں سال مارچ میں کھیلا جائے گا۔ پانچ جیتنے والی فرنچائزز کی ہوم ٹیمیں بالترتیب ممبئی، دہلی، بنگلور، احمد آباد اور لکھنؤ ہوں گی۔ اس کی نیلامی ممبئی میں دوپہر سے پہلے ہوئی تھی۔ بولی کھولنے کے بعد پانچ فاتحین کا انکشاف ہوا۔ جبکہ اڈانی گروپ، اڈانی اسپورٹس لائن پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے 1289کروڑ کی سب سے زیادہ بولی کے ساتھ احمد آباد کی فرنچائز ملی، انڈیا ون اسپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ نے ممبئی فرنچائز کو 912.99کروڑ کی بولی کے ساتھ حاصل کیا۔ رائل چیلنجرز اسپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کرکٹ پرائیویٹ لمیٹڈ اور کیپری گلوبل ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ نے بقیہ تین ٹیموں کو بالترتیب 901 کروڑ، 810 کروڑ اور 757 کروڑکی بولیوں کے ساتھ جیت لیا۔