خاتون آرٹسٹ کا جنسی استحصال ، اسوسی ایٹ ڈائرکٹر کیخلاف مقدمہ

   

حیدرآباد : /10 ڈسمبر (سیاست نیوز) فلموں میں موقع فر اہم کرنے کا عدہ کرتے ہوئے خاتون آرٹسٹ کا جنسی استحصال کرنے والے اسوسی ایٹ ڈائرکٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ کرناٹک سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ خاتون نے جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن میں اسوسی ایٹ ڈائرکٹر چناکے خلاف شکایت درج کروائی ہے ۔ وہ اپنے 8 سالہ لڑکے کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچی ۔ جونیر آرٹسٹ نے پولیس کو ساری داستان سنائی اور شیخ غوث محی الدین عرف چنا پر سنگین الزامات لگائے ۔ چنا پر الزام ہے کہ اس نے خاتون کو فلموں میں موقع فر اہم کرنے کا وعدہ کیا اور خاتون کو ملاقات کیلئے زور دیتا تھا ۔ اس نے خاتون کو کرناٹک سے حیدرآباد کا رخ کرنے کیلئے کہا ۔ تلگو فلم انڈسٹری سے وابستہ چنا نے فلم انڈسٹری میں اپنے اثر و رسوخ کے بلند بانگ دعوے کئے اور خاتون کو اپنے جال میں پھانس لیا ۔ یوسف گوڑہ علاقہ میں مکان کرایہ پر حاصل کرتے ہوئے خاتون جونیر آرٹسٹ کو اس مکان میں رکھا اور اپنی جنسی خواہش کی تکمیل کرتا رہا ۔ ع