خاتون آفیسرس پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا تیقن

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/3 جولائی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت خاتون آفیسرس پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ وزیر جنگلات اندرا کرن ریڈی نے کہا کہ تین دن قبل ایک خاتون فاریسٹ آفیسر پر جن لوگوں نے حملہ کیا تھا انہیں ہرگز بخشا نہیں جائے گا اور نہ ہی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کھلی چھوٹ دی جائے گی۔ اندرا کرن ریڈی نے موضع کورٹا میں انیتا سے ملاقات کی اور ان کی صحت کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے حملہ کا مقابلہ کرنے والی انیتا کی جرأت کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کے ساتھ ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ اس حملہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔