ریاض : سعودی ریلوے نے کہا ہے کہ حرمین ٹرین کے لیے 32 خواتین آپریٹرز نے کام سنبھال لیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمہ ریلوے نے کہا ہے کہ ’خواتین کوحرمین ٹرین چلانے کے لیے تربیت دی گئی ہے۔ادھر کام سنبھالنے والی خواتین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔خاتون ٹرین آپریٹر ثرا الزہرانی نے کہا ہے کہ ’گزشتہ سال جنوری میں انہوں نے اس عہدہ کیلئے درخواست داخل کی تھی جسے قبول کر لیا گیا۔‘’ایک سال تک تربیتی مراحل سے گزرنے کے بعد اب مجھے کام سنبھالنے کی اجازت دی گئی ہے۔‘’مجھے اپنے نئے کام پر خوشی بھی ہے اور اس خدمت پر فخر و اعتزاز بھی ہے۔‘