خاتون انجینئر کا عاشق کے ہاتھوںبنگلور میں قتل

   

کریم نگر /7 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ کے پداپلی ضلع کے گوداوری کھنی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سافٹ ویر انجینئیر کا بنگلور میں قتل ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے پداپلی ضلع کے گوداوری کھنی سے تعلق رکھنے والی آکانکشا بنگلورو میں ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتی تھی ۔ اس نے چند ماہ قبل حیدرآباد میں ملازمت کی تھی ۔ اس دوران خاتون نے دہلی کے رہنے والے 27 سالہ ارپیت کے ساتھ مل کر ایک فلیٹ میں رہا کرتی تھی ۔ حالیہ دنوں خاتون کا تبادلہ بنگلورو کی ایک کمپنی میں ہوا جہاں وہ بنگلورو کے جیون بیمہ نگر علاقے میں مقیم تھی ۔ جس کی نعش کمرے میں فیان سے لٹکی پائی گئی ۔ پولیس نے کہا کہ ملزم اور مقتولہ کی ملاقات چار سال پہلے ہوئی تھی ۔ اگرچہ کہ ان دونوں کے تعلقات بہتر نہیں تھے ۔ تاہم وہ ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ میں تھے ۔ ارپیت آکانکشا کے اپارٹمنٹ میں عموماً آیا کرتا تھا گذشتہ روز ان دونوں میں جھگرا ہوا جس کے بعد برہمی کے عالم میں اس نے آکانکشا کا گلا گھونٹ دیا اور وہاں سے فرار ہوگیا ۔ اس معاملہ کو خودکشی ظاہر کرنے کیلئے نعش کو سیلنگ فیان سے لٹکانے کی کوشش کی تاہم اس میں اس کو ناکامی ہوئی ۔ بعد ازاں ملزم اپارٹمنٹ کے فرش پر نعش کو چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب رہا ۔ یہ معاملہ اس وقت منطر عام پر آیا جب لڑکی کی دیگر سہلیاں اپارٹمنٹ واپس ہوئیں۔ پولیس نے بتایا کہ کمرے میں لڑکی کے روم میٹ اس وقت موجود نہیں تھے ۔ ان کی اطلاع پر پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا اور گوداوری کھنی میں موجود خاتون کے گھر والوں کو اس کی اطلاع دی ۔ بتایا جاتا ہے کہ آکانکشا کے والد ایک بزنس مین ہیں اور ان کی آبائی ریاست راجستھان ہے وہ چند سالوں سے گوداوری کھنی میں مقیم ہیں نعش گوداوری کھنی منتقل کی گئی ۔