اجین : مدھیہ پردیش میں ضلع اجین کے ترانہ تھانہ علاقے میں ایک خاتون اور اس کی دو بیٹیوں کی لاشیں پھانسی کے پھندے پر لٹکی ہوئی پائی گئیں۔ ان میں سے دو کی موت ہو گئی تھی اور ایک ڈھائی سالہ بچی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔پولس ذرائع کے مطابق ترانہ کے رہنے والے سنیل پرمار کی بیوی گایتری (28)، بیٹی ہنسیکا (06) اور ڈھائی سالہ پریانشی کل رات پھندے پر لٹکی ہوئی پائی گئیں۔ ان میں سے گایتری اور ہنسیکا کی موت ہو گئی ہے