خاتون ایم پی ڈی او کی ہراسانی ،گرفتار رکن اسمبلی کی ضمانت منظور

   

حیدرآباد6اکتوبر(یواین آئی)خاتون ایم پی ڈی او کی ہراسانی کے معاملہ میں گرفتاراے پی کی حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کے رکن اسمبلی کومٹ ریڈی سریدھر ریڈی کی ضمانت منظورکرلی گئی ہے ۔پولیس نے ان کی گرفتاری کے بعد ان کو مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا۔رکن اسمبلی کی درخواست پر مجسٹریٹ نے ان کی ضمانت منظور کردی۔خاتون ایم پی ڈی او نے پولیس سے کی گئی شکایت میں الزام لگایا تھا کہ رکن اسمبلی نے ان کے مکان پہنچ کر ان کو ہراساں کیا ہے جس کے بعد پولیس نے رکن اسمبلی کو گرفتار کرلیاتھا۔