خاتون باکسر زینت میچ کے دوران چوٹ لگنے سے چل بسیں

   

مانٹریال: میکسیکو کی خاتون باکسر زینت زکریا جپاٹا یہاں ایک مقابلے کے دوران زخمی ہونے کے پانچ دن بعد انتقال کرگئیں۔ باکسنگ ایونٹ کا اہتمام کرنے والی تنظیم گروپ یوون مچل نے کہا کہ 18 سالہ جپاٹا ہفتہ کی رات آئی جی اے اسٹیڈیم میں میری پیئر ہولے کے ساتھ مقابلے کے دوران چوٹ لگنے کی وجہ سے زخموں سے تاب نہ لاکر چل بسیں۔ جپاٹا کو مقابلے کے دوران کئی تیز گھونسوں کا سامنا کرنا پڑا اور وہ بے ہوش ہوگئیں، وہ چوتھے رائونڈ کی گھنٹی کے بعد اپنے کارنر پر نہ آسکیں۔ اس کے بعد اسے رنگ میں ڈال دیا گیا اور میڈیکل ٹیم اسے اسٹریچر پر باہر لے گئی اور انہیں ایمبولینس کے ذریعہ اسپتال پہنچایا گیا۔ کمپنی کے صدر یوون مچل نے کہا کہ جپاٹا ہوش میں نہیں تھیں اور ان کے جسم اور دماغ کو آرام دینے کے لیے انہیں کوما میں رکھا گیا تھا۔