خاتون بیٹی کی لاش کو 20 سال تک فریزر میں رکھنے پر گرفتار

   

ٹوکیو، 26 ستمبر (یو این آئی) جاپان میں 75 سالہ خاتون کو بیٹی کی لاش کو دو دہائیوں تک فریزر میں رکھنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق خاتون نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے ۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ حکام کو منگل کے روز ایباراکی پریفیکچر میں کیکو موری نامی خاتون کے گھر کے فریزر سے ایک بالغ خاتون کی لاش ملی۔ ملزمہ نے بتایا کہ یہ لاش اس کی بیٹی ماکیکو کی ہے جو 1975ء میں پیدا ہوئی تھی اور اگر ابھی وہ زندہ ہوتی تو اس کی عمر 49 یا 50 سال ہوتی۔