خاتون تاجروں کیلئے عنقریبسنگل ونڈو سسٹم :تارک راما راو

   

حیدرآباد8مارچ(یواین آئی) وزیر صنعتیں تارک راما راونے کہا ہے کہ ریاست میں جلد ہی سنگل ونڈو سسٹم متعارف کروایا جائے گا جو خاتون تاجروں کیلئے مخصوص ہوگا۔ یہ انٹرپرینرشپ سے متعلق تمام امور کا پلیٹ فارم ہوگا۔ خاتون تاجروں کیلئے خصوصی پلیٹ فارم وی ہب کے 5 سال کی تکمیل کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں تلگوریاستوں میں خواتین مالی نظم وضبط کی حامل ہیں اور ان کے سیلف ہیلپ گروپس کی کامیابی بھی اس کی دلیل ہے۔ حکومت ان کو سود سے پاک 750کروڑروپئے کے قرض فراہم کررہی ہے ۔