خاتون تجھے سلام

   

حیدرآباد ۔ 8 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : دلچسپی اور لگن ہو تو کوئی بھی کام نا ممکن نہیں ہوتا بلکہ اس جذبہ کے ساتھ کام کرنے والوں کی کامیابی قدم چومتی ہے ۔ آج خواتین سوئی بنانے سے مزائیل تیار کرنے تک ، سیکل چلانے سے ہوئی جہاز چلانے تک ، گھر کا بجٹ تیار کرنے سے ملک کا بجٹ تیار کرنے تک اور کچن میں پکوان کرنے سے کمپیوٹر پر کام کرنے تک ہر کام کررہی ہیں ۔ جس کی وجہ سے 8 مارچ ساری دنیا میں خواتین کا احترام کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے عالمی یوم خواتین کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ تصویر میں نظر آنے والی یہ خاتون محنت اور جستجو سے برقی شعبہ میں ملازمت حاصل کی ۔ پرگی کے قریب ایک چھوٹے سے تانڈے میں رہتی ہے ۔ ملازمت حاصل کرنے کے بعد دفتر کے کام یا ٹیبل ورک تک محدود ہونے کے بجائے برقی کھمبوں پر چڑھ کر تکنیکی مسائل کو حل کرنے سے لے کر ہائی ٹینشن برقی کھمبوں پر چڑھ کر کام کرتے ہوئے کسی بھی کام میں مردوں سے پیچھے نہ ہونے کا ثبوت دے رہی ہے ۔ اونچائی پر چڑھ کر کام کرتے ہوئے یہ ثابت کررہی ہے کہ عورت جب ٹھان لیں تو کوئی بھی کام کرسکتی ہے اور وہ کسی بھی کام میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتی ہے ۔۔ ن