خاتون تحصیلدارکے قتل کی تحقیقات میںدشواری،سی سی کیمرے ناکارہ

   

حیدرآباد۔/6 نومبر، ( سیاست نیوز) عبداللہ پور میٹ تحصیلدار کے قتل کی تحقیقات میں کئی حیرت انگیز انکشافات ہورہے ہیں۔ رچہ کنڈہ پولیس نے قتل کیس کی ہر زاویہ سے تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تکنیکی شواہد کی بنیاد پر خاطی کو سزا دلانے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ پولیس کو اسوقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب تحصیل آفس کے سی سی ٹی وی کیمرے ناکارہ ثابت ہوئے۔ قتل کی تحقیقات کیلئے پولیس نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں اور خاطی سریش کے تحصیل آفس میں داخلہ اور تحصیلدار وجیا ریڈی پر حملہ کے وقت کے فوٹیجس حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن وہاں کے کیمرے ناکارہ پائے گئے۔ پولیس اس بات کا پتہ لگانا چاہتی ہے کہ کیا خاطی سریش کی مدد کرنے والا کوئی اندر کا آدمی ہے ۔