خاتون تحصیلدار کو زندہ جلائے جانے کیلئے وزیر ذمہ دار : جگا ریڈی

   

حیدرآباد 4 نومبر ( این ایس ایس ) سنگاریڈی کے کانگریس رکن اسمبلی مسٹر جگا ریڈی نے آج کہا کہ ریاستی وزیر وی سرینواس گوڑ ‘ یونین قائدین راجیندر ‘ رویندر اور ممتا عبداللہ پور میٹ میں خاتون تحصیلدار کو زندہ جلائے جانے کے واقعہ کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریوینیو قانون میں تبدیلیاں کسانوں اور حکام دونوں ہی کیلئے رکاوٹ بن گئی ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بعض قوانین سے کسانوں اور حکام کے مابین فاصلے پیدا ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں میں عہدیداروں کے خلاف نفرت پیدا ہوگئی ہے ۔ انہوں نے یہ واضح کیا کہ بیوروکریسی نظام میں رشوت کو ختم کرنا بھی ممکن نہیں رہ گیا ہے ۔ ملازمین کی یونینس بھی ایسے قوانین کو قبول کرنے پر متوفی کی موت کیلئے ذمہ دار ہیں۔