عدالتی امورکا بائیکاٹ ‘ کاروائی کا مطالبہ‘انچارج ضلع جج کو یادداشت
نظام آباد: 14؍ فروری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مجرموں کے تشدد کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار بار اسوسی ایشن صدر جگن موہن گوڑ نے کیا رنگارڈی ضلع میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج پر ملزم کی جانب سے کیے گئے حملے کے خلاف آج وکلا نے کام کاج کا بائیکاٹ کیا اور شدید احتجاج کیا۔نظام آباد بار اسوسی ایشن کے صدر ملیپولا جگن موہن گوڑ نے خبردار کیا کہ وہ ججوں کے خلاف جرائم میں سزا یافتہ مجرموں کے تشدد کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ رنگا ریڈی ضلع کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج ہریش پر ایک سزا یافتہ مجرم نے کسی چیز سے حملہ کیا، جو کہ انتہائی تشویشناک بات ہے ۔اس مجرمانہ واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تلنگانہ اسٹیٹ فیڈریشن آف بار یسوسی ایشن کی اپیل پرضلع کورٹ کے احاطے میں بار اسوسی ایشن کے ہال میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا۔جہاں انہوں نے یہ بات کی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی تکرار کو روکنے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں۔ خواتین ججوں پر حملے کو انہوں نے عدلیہ پر حملہ قرار دیا اور کہا کہ وکلاء اسے ہرگز برداشت نہیں کرسکتے وکلابرادری ہمیشہ ججوں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ جج اور وکلاء اپنی ذمہ داریوں کو قانونی دائرے میں رہ کر پورا کرتے ہیں، لہٰذا عدالتوں میں پیش ہونے والے سزا یافتہ ملزمان کے خلاف سیکوریٹی اہلکاروں کو زیادہ احتیاط سے کام لینا چاہیے۔تلنگانہ اسٹیٹ بار کونسل کے رکن منتھنی راجندر ریڈی نے کہا کہ سزا یافتہ مجرموں کی معلومات پہلے سے حاصل کر کے ان کے داخلے کو سخت سیکوریٹی کے تحت رکھا جانا چاہیے۔سینئر وکلاء ایرا گنپتی، گنگا دھر، گنگا پرساد، آشا نارائن، شنکر نے کہا کہ جج اپنے فرائض کو قانونی طریقے سے انجام دیتے ہیں، لہٰذا ان کے خلاف کوئی بھی مجرمانہ کارروائی ناقابل قبول ہے اجلاس میں شریک تمام وکلاء نے متفقہ طور پر جمعہ کو عدالتی امور سے دور رہ کر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا۔اجلاس میں بار اسوسی ایشن کے نائب صدر پینڈیم راجو، سیکریٹری سریش ڈونپال، وکلاء دیپک مانیک راجو، بھاگیرتی سائی ریڈی، سدانند گوڑ، رتناکر ریڈی، وگنیش اور دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پرانچارج ضلع جج کو یادداشت پیش ضلع کورٹ کے احاطے میں دوسری منزل کے ایک کمرے کے قریب نامعلوم افراد کی مشکوک سرگرمیوں اور جج کو نشانہ بنا کر ناریل، ہلدی اور کنگم چھڑکنے جیسے واقعات کو روکنے کے لیے مناسب اقدامات کرنے کی درخواست کی گئی۔
اس حوالے سے بار اسوسی ایشن کے صدر جگن موہن گوڑ نے انچارج ضلع جج کنک درگا کو ایک یادداشت پیش کی ۔